مسیحی زندگی گزارنے کیلئے اہم باتیں۔
یہ کورس وسیع پیمانے پرمسیحی عنوانات کے متعلق اسباق مہیا کرتا ہے۔یہ نئے مسیحیوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہو گااور انہیں اس قابل بنائے گا کہ وہ ہر بات میں خداوند یسوع مسیح کے اختیار کے تابع رہنا سیکھیں۔ یہ انہیں خداوند یسوع مسیح کی مانند بننے،اسکی فرمانبرداری میں چلنے، خدا کے کلام اور اسکی پہچان میں بڑھنے میں مدد دیگا۔ یہ دوسروں کی محبت سے خدمت۔ کلیسیا میں بشارت دینے اور شاگرد بنانے کے تضریبی عمل کا باعث ہو گا۔
-
ماڈیول 1: خداوند یسوع کون ہیں؟
اس ماڈیول کے اسباق۔خداوند یسوع مسیح کی شخصیت اور اُن کے کاموں کو مسیحی نظریے سے متعارف کراتے ہیں۔ اس میں اُن کی پہچان۔ کام۔ تعلیم اور موت کا ذکر کیا گیا ہے۔ چونکہ خداوند یسوع مسیح ایمان اور مذہب کی مرکزی شخصیت ہیں اس لئے انہیں جاننا ایک شاگرد کیلئے نہایت ضروری ہے۔اور اُن کیلئے بھی جو مسیحیت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں سمجھیں کہ خداوند یسوع مسیح کی شخصٰیت کیوں نرالی ہے۔ اُن کا شاگرد بننا اور اُن کی عبادت کرنا کیوں قابل ِفخر ہے؟ یہ بھی ممکن ہے کہ جماعت میں شریک افراد مختلف ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں جو خداوند یسوع مسیح اور اُن کی تعلیم کے متعلق مختلف خیالات رکھتے ہوں۔یہ اسباق کا سلسلہ ایسے افراد کے شاگرد بننے اور بنانے کےآئندہ مطالعہ کیلئے بہترین بنیاد ثابت ہوں گے۔ -
ماڈیول 2: نجات کو سمجھنا۔
اس ماڈیول کے اسباق نجات کے بنیادی تصور کا جائزہ لیتے ہیں۔ جب کوئی شخص مسیحی بن جاتا ہے تو اسکی زندگی میں کیا واقع ہوتا ہے؟۔ اِن اسباق کا سب مسیحیوں کیلئے اس سے پیشتر کہ وہ دوسروں کو انجیل کی موثر خوشخبری دیں سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ ہر ایک سبق کتاب ِ مقدس کے نظریے کے تصور کا جائزہ لیتا ہے جس میں اِن اصولوں پر تبادلہءِ خیال کا وقت بھی دیا جاتا ہے اور انہیں زندگی میں کیسے اپنایا جا سکے۔ یہ مجموعہ ءِ اسباق نئے ایمانداروں کے ساتھ شاگرد بنانے کے عمل کے استعمال میں بے مثال ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اِن خیالات کو اچھے طریقے سے سمجھے ہیں۔ -
ماڈیول 3: مسیحی زندگی اور نظریہءِ دُنیا۔
یہ سلسلہءِ اسباق مسیحی زندگی گذارنے کیلئے اہم باتوں کے انتخابات اور اسکے عمل کا جائزہ لیتے ہیں۔ خدا کے کلام کے مطابق زندگی گزرنے سے مراد یہ ہے کہ ہم اس بات کو سمجھیں کہ ہمارے روز مرّہ کے انتخابات ہمارے ایمان کی عکاسی کرتے ہیں۔اس کا یہ مطلب بھی ہے کی دعا کرنا۔خدا کے حکموں پر عمل کرنا اور دوسروں کی خدمت کرنا سیکھنا ہے۔ یہ اسباق عملی مسیحی زندگی کو سمجھنے کیلئے بہت اہم ہیں۔ اِن اصولوں پر بحث کیلئے وقت دیں اور انہیں زندگی میں اپنائیں۔ -
ماڈیول 4: خدا سے ہمارا تعلق۔
اسباق کا یہ سلسلہ خدا کے ساتھ ہمارے تعلقات یا رشتے کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب ہم خداوند یسوع مسیح کے ساتھ اپنی پہچان کو سمجھنے لگتے ہیں جو اس بات کا نتیجہ ہے کہ ہم خدا کے فرزند بن گئے ہیں۔ اِن اسباق میں ہم خدا کے اوصاف کو بھی دیکھتے ہیں اور اسے بہتر جاننے لگتے اور اس کے ساتھ شخصی تعلق قائم کرتے ہیں۔ خدا کی نظر میں اپنی حیثیت کو سمجھنا اور واضح طور پر خدا کی صورت کو پہچاننا کہ وہ کون ہے اس بات میں مدد دیتا ہے کہ ہم ،خدا کے بنائے ہوئے انتظام کے مطابق اپنی زندگی گذاریں۔ -
ماڈیول 5: بشارت سے تعارف
اسباق کے اس سلسلے کا مقصد یہ ہے کہ جماعت میں شریک افراد دوسروں کو موثر طور پر انجیل سنانے کیلئے تیار ہوں ۔ اور یہ سمجھنا کہ خدا ہمیں خدمت کیلئے کیسے تیار کرتا ہے اور یہ بھی کہ ہم مختلف نظریات ِ دُنیا کے لوگوں کے سامنے پیغام کیسےپیش کریں ۔ ہماری اس بات میں بھی مدد کرتا ہے کہ ہم خداوند یسوع مسیح میں امید کے اُس لا تبدیل پیغام کو دنیا تک لے کر جائیں جو اسے اب تک نہیں جانتی۔ -
ماڈیول 6: چار روحانی اصولوں کے ذریعے بشارت دینا۔
بشارت کے اس طریقے میں چار روحانی اصولوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ جنہیں کیمپس کروسیڈ فار کرائسٹ کے بانی ڈاکٹر بل۔ برائٹ نے لکھا ہے۔ اس طریقے کو انجیلی بشارت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بشارتی ہتھیار تحریری کتابچہ کی صورت میں موجود ہے ۔یہ مختلف زبانوں میں پرنٹنگ کے لئے نیچے دی گئی ویبسائٹ پر دستیاب ہے ۔یہ اسباق چار روحانی اصولوں کی تشریح کرتے اور سکھاتے ہیں کہ انہیں گفتگو کے دوران کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جس میں انجیل کا پیغام سنانا اور یہ کہ لوگ خداوند یسوع مسیح کو کیسے اپنا نجات دہندہ قبول کر سکتے ہیں شامل ہے۔ عملی بحث مشتمل اصولوں کی مشق کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔www.4laws.com -
ماڈیول 7: مسیحی نظم و ضبط
اسباق کا یہ سلسلہ مسیحی نظم و ضبط سکھاتا ہے جس میں دعا۔ مطالعہ ءِ کلام ِ مقدس اور ذہنوں کو ابدی چیزوں پرمائل کرنا شامل ہے۔ یہ دلچسپ مواد مسیحوں کو روحانی زندگی میں قوت اور بحالی بخشتا ہے اور نئے مسیحوں کو ایمان میں مستحکم کرتا ہے۔اگرچہ یہ مواد عملی نوعیت کا ہےتو بھی اسکی توجہ کا مرکز روحانی برکات ہیں جو خدا کے لئے وقف شدہ زندگی کا نتیجہ ہے۔ -
ماڈیول 8: خدا اور روحانی مقام
اسباق کا یہ سلسلہ روحانی دنیا کی حقیقت کا جائزہ لیتا ہے۔جہاں اس میں نیکی اور بدی کی قوتیں پائی جاتی ہیں۔اس میں بدی کے آغاز کے متعلق بتایا گیا ہے۔ اس میں شیطان کی سزا۔ ہماری روز مرہ کی زندگی میں روحانی جنگ اور اس کے قلعوں کی حقیقت کا ذکر ملتا ہے۔ روحانی ہتھیار جنہیں خدا نے مہیا کیا ہے خدا کا شیطان کے خلاف جنگی لائحہءِعمل اور خدا کا ہر چیز پر کنٹرول اور فوق الفطرت کام جن سے خدا وقتاً فوقتاً اپنے لوگوں سے خوابوں۔رویا اور فرشتوں سے بات کرتا ہے کا ذ کربھی ملتا ہے۔
روحانی رہنماوں کیلئےاہم با تیں
روحانی لیڈرشپ کی اہم باتیں،رہنماؤں کو مسیحی نظریےکے متعلق خاص اسباق مہیا کرتی ہیں جو میدان ِ زندگی میں روحانی رہنمائی پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔روحانی لیڈرشپ کیلئے اہم باتوں کیلئے متوقع سسامعین مسیحی ہیں جنہیں مسیحی ایمان کی بنیادی تفہیم حاصل ہےاور وہ اس پر عمل کرتے ہیں اور جودوسروں کی ایمان میں رہنمائی کرتے ہیں۔روحانی لیڈرشپ گھروں میں۔کاروبارمیں۔ چھوٹی جماعتوں میں اورشاگردوں کے تعلقات میں اورکلیسیا کی عام خدمات جیسے بطوراستاد۔پاسبان۔ایلڈر یا ڈیکن میں مقام پاتی ہے۔
-
ماڈیول 1: شاگردبنانےکیلئےمعلومات
یہ سلسلہ ءِ اسباق خداوند یسوع مسیح کے شاگرد کی روحانی تشکیل کا مطالعہ کرتا ہے۔ اِس عمل کا حوالہ شاگردیت سے ہے۔ شاگرد بنانے کا یہ عمل اس وقت واقع ہوتا ہےجب وہ یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے۔اسکا آغازاس وقت ہوتا ہےجب وہ اپنی زندگی میں خدا کے منصوبے کے مطابق زندگی گزارنا چاہتا ہے۔جب ہم نئے ایماندارکی ایمان میں ترقی کرنے میں مدد کرتے ہیں تو ہم انہیں منضبط کرتے ہیں۔یہ مواد ہر اسکے لئے فائدہ مند ہو گاجو دوسروں کو شاگرد بنانا چاہتا ہے۔خاص کر انہیں جو بشارت کا کام انجام دیتے ہیں۔اور نئے ایمانداروں کا فا لواپ کرتے ہیں۔اور اُنکے ایمان کے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔شاگرد بنانا ہر ایک ایماندار کی ذمہ داری ہےخاصکر اُن کی جو روحانی لیڈرشپ میں ہوتے ہیں۔ -
ماڈیول 2: چھوٹی جماعتوں کی رہنمائی کرنا
اِن اسباق کا مقصد یہ ہے کہ نئے بننے والے لیڈروں کو مہارت میں اور تفہیم میں تیار کیا جائےتاکہ وہ چھوٹے گروپ کی کامیابی سے رہنمائی کر سکیں۔یہ گروپ مطالعہءِ بائبل کا گروپ ہو سکتا ہےجسے شاگرد بنانے اور خدمت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔نقطہ ءِ نظر یہ ہے کہ مضبوط رابطے میں مہارت اور مثبت تعلقات پیدا کئے جائیں۔جن میں محبت اور خدمت شامل ہوں۔آپ میں چھوٹے گروپ کے اچھے لیڈر تیار کرنے سےآپک دوسرے کو شاگرد بنانے اور سکھانے کی اہلیت بڑھے گی۔جس سے ہرایک کا خوشگوار تجربہ ہوگا۔ یہ ماڈیول ان کیلئے ترتیب دیا گیا ہےجو فی الوقت کلیسیا کی لیدرشپ میں ہیں۔چھوٹے گروپ کی لیڈرشپ میں ہیں یا ایک چھوٹے گروپ کے دُکن ہیں۔امید ہے کہ چھوٹے گروپ کے رُکن ایک دن ایک گروپ کی بطور رہنما ذمہ داری سنبھالیں گے۔ -
ماڈیول 3: روحانی نعمتی
یہ ماڈیول کلام ِ مقدس میں مذکوربہت ساری نعمتوں کا جائزہ لیتا ہے۔اور یہ کہ ایماندار اِن نعمتوں کو خدا اور اسکے لوگوں کی خدمت میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔شریک افراد کی رہنمائی کی جائیگی کہ روحانی نعمتوں کو جو اُن میں یا دوسروں میں ہیں کیسے پہچانیں۔اُن کی حوصلہ افزائی کی جائیگی کہ وہ اپنی نعمتوں کو کام میں لائیں تاکہ ایک دوسرے کی خدمت کر کے اور روح اور سچائی سے اسکی پرستش کر کےخدا کا مقصد پورا کریں۔ -
ماڈیول 4: کلیسیا اورعبادت
یہ سلسلہ ءِ اسباق اس بات کا جائزہ لیتا ہےکہ بائبل مقدس کلیسیائی مقصد کیلئے کیا سکھاتی ہےاور یہ کیسے وجود میں آئی۔کلیسیا کے لیڈروں کو یہ جاننا چاہیےکہ خداوند یسوع نے کلیسیا کواپنےآسمان پر جانے کے بعد اپنے بدن کے طور پر کام کرنے کیلئے کیوں قائم کیا۔( کہ وہ دنیا میں اسکے ایلچی ہیں)کلیسیا کو ،روح القدس کی قوت سے کہا گیا ہےکہ وہ دنیا میں انجیل کو پھیلائے اور اپنی مقا می کمیونٹی کی خدمت کرے۔یہ بلاناغہ خدا کی عبادت کیلئے اکٹھی ہوں۔اسکے کلام کو سنں اور ایک دوسرے کی مدد اور حوصلہ افزائی کریں۔ -
ماڈیول 5: خاندانی زندگی
یہ سلسلہ ءِاسباق گھر میں روحانی لیڈرشپ کو نگاہ میں رکھتا ہے تاکہ مسیحی خاندان کی صحتمند تعمیر کرے۔یہ کام اس سوچ سے کیا جاتا ہےتاکہ خاندان کی کتاب ِ مقدس کے مطابق بنیاد پڑے۔اور وہ خاندانی چیلنجز میں آگے بڑھ سکے جیسے شادی بیاہ۔ مالی معاملات۔بچوں کی نگہداشت۔اور اپنی زندگی کے ساتھی سےبہتر روابط۔ اس سلسلہ ءِ اسباق کا یہ نظریہ ہےکہ روحانی لیڈرشپ گھر سے جنم لیتی ہے۔اور خواتین و حضرات کا اس میں خصوصی کردار ہے۔یہ اسباق خدا کے خاندانوں کیلئے بہترین ڈیزائین پیش کرتے ہیں۔جبکہ یہ تسلیم کیا جاتا ہےکہ آج کی دنیا میں خاندان کئی صورتوں میں آ سکتے ہیں۔یہ اسباق شادی شدہ لوگوں کیلئے فائدہ مند ہیں یا جو والدین کا کردار ادا کر رہے ہیں اور جوانوں کیلئےجو مستقبل میں صحتمندانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ -
ماڈیول 6: لیڈرشپ کی طرزِ زندگی۔
یہ اسباق وہ جو مسیحی لیڈرشپ میں ہوتے ہیں اُن کی عملی اور روحانی ضروریات کا جائزہ لیتے ہیں۔کسی گروہ کے سامنے کھڑے ہو کر اُن سے اپنے پیچھے آنے کے لئے کہنے سے ، لیڈر ہونا زیادہ اہم ہے۔ایک عظیم رہنماہونے کیلئےدونوں عوامی اورنجی زندگی میں اعلیٰ معیاررکھنا ضروری ہے۔جبکہ ہم میں سے پر ایک کئی طریقوں سے تگ و دو کرتا ہےمگر لیڈرکو عجیب چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ ماڈیول اس تگ ودو کی پہچان کراتا ہے۔ اور اُنہیں ایسی خواتین و حضرات کے عملی تجربے سے ۔جنہیں خدا کی رہنمائی میں چلنے سےایسی آزمائشوں اور خوشیوں کا تجربہ ہوتا ہے اُن کے عملی مشورے سے اُن چیلنجز کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے۔ہر سبق مختلف لیڈروں کے مختلف نتائج بیان کرتا ہے۔اس میں تاریخی مسیحیوں۔فی زمانہ لیڈروں اور لوگوں( جو لیڈر نہیں)کے اقوال ہیں۔ وہ اس موضوع پر اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں۔ -
ماڈیول 7: مسیحی کردارمیں ترقی
جب مسیحی ناکام ہو جاتے ہیں اور خدمات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔یہ اکثررہنما کے کردار کی ترقی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔مسیحی لیڈر کو کردار کی ترقی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔کیونکہ لیڈرشپ کا تقاضا ہےکہ ہم مسیح کے کردارمیں بڑھیں۔ یہ ماڈیول کئی مسیحی کردارکی خصوصیات کا جائزہ لیتا ہے جوخادمانہ لیڈرشپ کی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔۔ہم دیکھیں گے کہ بائبل اِن خصوصیات کے متعلق کیا سکھاتی ہے اور خداوند یسوع کے نمونےاور دوسروں نے کیا دکھایا۔مسیح کے ہر ایک شاگرد کی زندگی میں الہیٰ کردارہونا چاہیے خاص کر اُن میں جو دوسروں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ -
ماڈیول 8: معافی اور صُلح
ہماری زندگی میں خدا کی معافی کو قبول کرنا اور دوسروں کو معاف کرنامشکل ہو سکتا ہے۔ دوسروں کو معاف کرنا ہماری فطری طبیعت کے خلاف ہے۔ مگر جب ہم خدا کواپنے دل و دماغ کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں توہم خدا سے اور ایک دوسرے سے صلح کا تجربہ کر سکتے ہیں۔یہ ماڈیول کلام ِ مقدس کی بنیاد پر معافی کو معلوم کرتا ہےجو معافی کے عمل کیلئے درکار ہے۔اور یہ کہ ایک دوسرے کے ساتھ صلح سلامتی سے کیسے رہ سکتے ہیں۔ یہ ایسی معافی کا بھی جائزہ لیتا ہےجوکمیونٹی کے افراد اور اراکین میں ہونا چاہیے۔ -
ماڈیول 9: مسیحی عقائد
یہ سلسلہءِ اسباق کچھ عقائد کا جائزہ لیتے ہیں جو ہمارے ایمان کی بنیاد ہیں۔اور زور اس پر دیا جاتا ہے کہ غلطی کہاں کی جاتی ہے۔اور وہ حقیقی ایمان پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہے۔عقیدہ ، اعتقادات کا وہ مجموعہ ہےجسے ہم ایمان کے عمل سے بناتے ہیں۔۔لازمی ہےکہ مسیحی خدا کی فطرت اور اپنی نجات کے متعلق درست ایمان رکھیں۔خاص کرجب وہ سکھاتے اور شاگرد بناتے ہیں۔یہ ماڈیول کلام کے ہر ایک موضوع کا جائزہ لیتا ہے اور اس بات کی وضاحت کرتا ہےکہ بسا اوقات ہر ایک عقیدے میں الجھن اور غلطی کہاں ہے۔ -
ماڈیول 10: پاسبانکیلئےبنیادی با تیں
یہ ماڈیول پاسبانی ، خاص بنیادی موضوعات کو زیر ِ نظرلاتا ہے۔جو غیر تربیتیافتہ لیڈروں کیلئے ہیں جو مقامی کلیسیا میں بطور پاسبان خدمت کرتے ہیں۔کلیسیائی گروپ جو کسی پاسبان کو ڈھونڈ رہے ہیں یا وہ جو پاسبانی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ہم مقامی کلیسیا کے پاسبان کے کئی کرداروں کو دیکھتے ہیں اور یہ کہ کلیسیا کے افراد اپنے پاسبان سے کیا توقع کرتے ہیں۔کلیسیا کی چند ضروری ضروریات جیسے مختلف عمر کے لوگوں کی خدمت اور اس کے ساتھ اس کلیسیا کی ترقی اور بہبود کا خیال بھی وابستہ ہوتا ہے۔
شِا گردیت سے تعارف
جماعت میں شریک افراد شاگردیت کے روحانی اصولوں کو سمجھیں گے۔ جب وہ دوسروں کو شاگرد بنانے کی تیاری کریں گے اور تعلق پیدا کرنے کی اہمیت کے کام کو ترقی دیں گے تو وہ اپنی زندگی کا جائزہ لیں گے۔
و اپسی اور قیامت(مسیح کی دنیامیں)
اس سبق میں خداوند یسوع مسیح کے دنیا میں آنے کے موعود ہ وعدے اور مردوں میں سےزندہ ہونے کے متعلق دیکھا جائیگا۔
ابد یت
اس سبق کا مقصد ہے کہ جماعت میں شریک افراد کو واضح کیا جائے کہ بائبل مقدس بعد از حیات کے متعلق کیابتاتی ہے تا کہ وہ موت کے بعد زندگی کے دیگر نظریات رکھنے والوں کو مسیحی موقف بتا سکیں۔
بدف کا پہچا ننا
شرکاءِ سمجھیں گے کہ خدا کی تجویز بالاخر بہترین ہے۔ اپنی ہدف کی تحریک کا کتاب مقدس کے مطابق جائزہ لیں۔
- خداوند یسوع کون ہیں؟
- نجات کو سمجھنا۔
- مسیحی زندگی اور نظریہءِ دُنیا۔
- خدا سے ہمارا تعلق۔
- بشارت سے تعارف
- چار روحانی اصولوں کے ذریعے بشارت دینا۔
- مسیحی نظم و ضبط
- خدا اور روحانی مقام
- شاگردبنانےکیلئےمعلومات
- چھوٹی جماعتوں کی رہنمائی کرنا
- روحانی نعمتی
- کلیسیا اورعبادت
- خاندانی زندگی
- لیڈرشپ کی طرزِ زندگی۔
- مسیحی کردارمیں ترقی
- معافی اور صُلح
- مسیحی عقائد
- پاسبانکیلئےبنیادی با تیں